کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے کہا ہے کہ جو افراد نیشنل بینک شعبہ اسپورٹس سے اپنی ملازمت مکمل کر کے باعزت طریقے سے ریٹائر ہوئے ہیں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ اسپورٹس کے اسسٹنٹ وائس پریذیڈنٹ پرویز اقبال، اسپورٹس کنسلٹنٹ غلام محمدخان، فٹبالر عباس علی بلوچ، ہاکی کھلاڑی اعجاز احمد خان کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اقبال قاسم نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ چاروں افراد نیشنل بینک کو ضرورت پڑی تو یہ اپنی خدمات پیش کریں گے۔ اقبال قاسم نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان افراد نے بینک کی خدمت بے لوث انداز میں کی اور بینک کے شعبہ اسپورٹس کی ترقی میں اپنا بھرپور کردارادا کیا۔ اقبال قاسم نے کہا کہ میں آج رنجیدہ دل کے ساتھ ان افراد کو باعزت انداز میں رخصت کر رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی ان کو ہر مقام پر کام یابی عطا فرمائے۔ اس موقع پر مندرجہ بالا افراد نے شعبہ اسپورٹس کا اس تقریب کے انعقاد پر اظہار تشکرکیا۔ تقریب کی نظامت عظمت اللہ خان نے کی۔ اس موقع پر اقبال قاسم نے چاروں افراد کو تحائف اور شلیڈز پیش کیں۔

Thank You Sir
ReplyDelete