Wednesday, January 16, 2019

ملکی معیشت کو موجودہ حالت تک پہنچانے والی (ن) لیگ ہے، شاہد رشید بٹ

موجودہ حکومت ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچا لے گی، منی بجٹ میں عوام پر کم از کم بوجھ ڈالا جائے
اسلام آباد (نیوز اپ ڈیٹس) اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ ملک کی اقتصادی تباہی کی ذمے دار (ن) لیگ کی سابقہ حکومت ہے جب کہ موجودہ حکومت ڈوبتی ہوئی معیشت کو بچا لے گی، بڑھتے ہوئے افراط زر، قرضوں کا پہاڑ، روپے کی خستہ حالی، زر مبادلہ کے ذخائر کا صفایا اور موجودہ عدم استحکام سابقہ حکومت کا تحفہ ہے جس سے موجودہ حکومت نمٹنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جس میں کام یابی ان کا مقدر ہے۔ شاہد رشید بٹ نے یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کی محاصل سے ہونے والی آمدنی میں ایک سو ستر ارب روپے کی کمی آئی ہے جب کہ دیگر مشکلات اس کے علاوہ ہیں جس کی وجہ سے منی بجٹ مجبوری بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی بجٹ میں امیر طبقے کو نشانہ بنانے، غیر ضروری درآمدات پر ڈیوٹی بڑھانے اور غریب طبقے کی جان بخشی کی ضرورت ہے۔ سابقہ حکومت کی غریبوں کو نچوڑنے کی پالیسی ترک کر دی جائے جب کہ ارب پتی ٹیکس چوروں کو نشانہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کفایت شعاری کے لیے دکھاوے کے اقدامات کے بجائے حقیقی فیصلے کیے جائیں جب کہ کاروبار کرنا آسان بنایا جائے تاکہ مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری میں اضافہ کے بغیر نہ حکومت کی آمدنی بڑھے گی نہ عوام کو روزگار ملے گا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...