بجلی گھر کے 15 پیدا واری یونٹ بند ہو گئے، صرف دو یونٹ سے بجلی کی پیدا وار141 میگ اواٹ تک محدود ہو گئی ہے، ڈیم سے صوبوں کو پانی کے اخراج میں کمی کر دی گئی
ہری پور (نیوز اپ ڈیٹس) تربیلا ڈیم میں پانی کی کمی کے باعث بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ گیا، پانی کے اخراج میں کمی سے تربیلا بجلی گھر کے15پیداواری یونٹ بند ہو چکے ہیں جب کہ صرف دو یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار کم ہو کر141 میگا واٹ پر آ گئی، ڈیم سے صوبوں کو زرعی مقاصد کے لیے پانی کی فراہمی میں بھی کمی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق تربیلا ڈیم کے ترجمان نے بتایا کہ تربیلا ڈیم میں پانی کے اخراج میں مزید کمی کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے تربیلا بجلی گھر کے15 پیداواری یونٹ نے پیدا وار بند کر دی ہے جس سے تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیدا وار کے شارٹ فال میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ تربیلا بجلی گھر میں بجلی کی پیداوار کم ہو کر141 میگا واٹ پر آ گئی ہے، بجلی گھر کے صرف دو پیدا واری یونٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ صوبوں کو آب پاشی کے لیے پانی کی فراہمی میں بھی کمی کر دی گئی ہے۔ ڈیم سے پانی کا اخراج5 ہزار کیوسک کر دیا گیا ہے جب کہ ڈیم میں پانی کی آمد 14600 کیوسک ہے۔
No comments:
Post a Comment