Friday, January 11, 2019

عمران خان این آر او نہیں کرنا چاہتے، یہ نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا ہے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل

چیف جسٹس نے صرف یہ کہا ہے کہ بلاول بچہ ہے، عبدالرزاق داﺅد کی جگہ اگر میں ہوتا تو سرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتا، فیصل واوڈا
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان این آر او نہیں کرنا چاہتے، یہ نہیں سمجھتا کہ پیپلز پارٹی کو کوئی ریلیف ملا ہے، چیف جسٹس نے صرف یہ کہا ہے کہ بلاول بچہ ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر میں وفاقی مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی جگہ ہوتا تو سرکاری بولی میں حصہ نہیں لیتا کیوں کہ وزیر اعظم نے ایسا کرنے سے سختی سے منع کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے عبدالرزاق داﺅد نے عمران خان کو نہ بتایا ہو، مفادات کے ٹکراﺅ کا معاملہ ہو تو وزیر اعظم کوئی لحاظ نہیں کرتے، وہ ہر کسی کے فیملی بزنس کا نہیں پوچھتے۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ جو جیسا کام کرے گا اس کا انجام بھی ویسا ہی ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...