Monday, January 21, 2019

پاک بحریہ کے سربراہ کا بحرین کی بحری افواج کے ہیڈ کوارٹرزکا دورہ، ہم منصب سے اہم دفاعی امور پر تبادلہ خیال

مناما میں رائل بحرین نیول فورس ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل فورسز کے سربراہ نے ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا، روایتی انداز میں سلامی پیش کی گئی، کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈربحرین کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بحرین کا سرکاری دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے اپنے ہم منصب سے اہم دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ تفصیلات کے مطابق نیول چیف کے دورہ بحرین کے موقع پر مناما میں رائل بحرین نیول فورس ہیڈ کوارٹرز آمد پر رائل فورسز کے سربراہ نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر نیول چیف کو روایتی انداز میں سلامی پیش کی گئی۔ بعد ازاں پاک بحریہ کے سربراہ نے کمانڈر بحرین نیشنل گارڈز اور کمانڈر بحرین کوسٹ گارڈ سے بھی ملاقاتیں کیں۔ پاکستانی نیول چیف کی کمانڈر رائل بحرین نیول فورسز سے ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور باہمی بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عزم اور کارکردگی پر روشنی ڈالی گئی۔اس موقع پر پاک بحریہ کی علاقائی سطح پر قائم میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدامات کو بھی سراہا گیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے رواں سال فروری میں پاکستان کی جانب سے کراچی کے ساحلوں میں منعقد کی جانے والی کثیرالملکی بحری مشق امن19 ءکے متعلق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس کو بریف کیا۔ کمانڈر رائل بحرین نیول فورس نے خطے میں بحری امن و استحکام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار اور خدمات کو سراہا۔ اس کے علاوہ ہونے والی دیگر ملاقاتوں کے دوران باہمی دل چسپی کے امور بشمول دفاعی اور سکیورٹی اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کا یہ دورہ دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعلقات میں مضبوطی اور استحکام کا باعث ہوگا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...