Thursday, January 17, 2019

اسٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اورینٹیشن ویک کا آغاز کر دیا گیا

 نئے طلبہ کی آمد پر ان کو یونیورسٹی کے ماحول سے متعارف کرانے کے لیے اس سرگرمی کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے، چیئرپرسن اسٹوڈنٹ کونسل ڈاکٹر غزالہ عثمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں اورینٹیشن ویک کا آغاز جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اسٹوڈنٹ کونسل کے زیر اہتمام کر دیا گیا۔ پہلے روز اوپن ہاوس کے نام سے طلبہ نے اسٹالز لگائے جہاں کھانے پینے کے ساتھ کتابوں اور دیگر اسٹالز طلبہ کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اسٹوڈنٹ کونسل کی پبلک اسپیکنگ سوسائٹی، لٹریری سوسائٹی اور دیگر کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز میں ڈمب شیراڈ، ڈارٹ گیم، شطرنج اور کئی دوسرے کھیل شامل تھے، کتابوں کے اسٹالز پر طلبہ کو خصوصی رعایت دی گئی تھی۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والی اس سرگرمی میں طلبہ کا بیچ فوٹو اور پینل ڈسکشن بھی کرایا جائے گا جس میں مختلف موضوعات پر مہارت رکھنے والے طلبہ کے درمیان مذاکرہ ہو گا۔ نئے آنے والے طلبہ کی رہنمائی کے لیے بھی اس ہفتے میں سینئرز کی جانب سے ایک دن وقف کیا گیا ہے جہاں ان طلبہ کو میڈیکل کی کتابوں کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔ اس ہفتے کے دوران فرسٹ ایئر کے طلبہ کو جناح اسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کرایا جائے گا۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع نے اس موقع پر ایم بی بی ایس سال اول کے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور طلبہ کو توجہ کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسٹوڈنٹ کونسل کی چیئر پرسن ڈاکٹر غزالہ عثمان کا کہنا تھا کہ نئے طلبہ کی آمد پر ان کو یونیورسٹی کے ماحول سے متعارف کرانے کے لیے اس سرگرمی کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...