چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے شاہراہوں کو اپنی زیر نگرانی کلیئر کروایا، ضلع شرقی میں شہر میں سب سے زیادہ بارش ہوئی جس کے بعد شب و روز خدمات سر انجام دے کر شاہراہوں کو صاف کیا گیا ہے، معید انور
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ بہتر بلدیاتی خدمات کی انجام دہی کے لیے بلدیہ شرقی میں عملے کو مستعد رکھا جاتا ہے، گزشتہ دنوں ہونے والی بارش کے بعد عملہ برسات کے بعد آن گراو ¿نڈ ہوگیا تھا لیکن پانی اترنے میں دشواری کا سامنا اس لیے درپیش رہا کہ اسٹورم واٹر ڈرین جو برساتی پانی کی نکاسی کے لیے بنائے جاتے ہیں، سیوریج سے بھرے ہوئے تھے لیکن اس کے باوجود متوازی راستے اختیار کر کے اپنی نگرانی میں شاہراہوں سمیت علاقوں کو کلیئر کروایا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر ایسٹ اختر علی شیخ، ایس ای طارق مغل کے ساتھ برساتی پانی کی نکاسی کے بعد یونیورسٹی روڈ و ملحقہ شاہراہوں، شاہراہ قائدین و دیگر شاہراہوں کے معائنے کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی برسات میں سب سے زیادہ بارش کا دورانیہ اور مقدار ضلع شرقی میں ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی شکایات سامنے آئیں لیکن میں اور میری ٹیم نے برسات کے بعد رات گئے سے گزشتہ دن بھر خود موجود رہ کر چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کروایا، جب تک اسٹورم واٹر ڈرینج سسٹم کو سیوریج سسٹم سے علیحدہ نہیں کیا جائے گا برسات میں مسائل سامنے آتے رہیں گے، بہتر حکمت عملی یہ ہی ہے کہ سیوریج سسٹم کے لیے علیحدہ نظام وضع کیا جائے، برسات کی صورت میں سیوریج سسٹم کے بوجھ کی وجہ سے برساتی نالے پانی قبول نہیں کرتے جس کی وجہ سے شاہراہیں متاثر ہوتی ہیں، گزشتہ دنوں ہونے والی برسات کے باوجود ضلع شرقی میں مو ¿ثر حکمت عملی کے تحت فرائض سر انجام دے کر الحمدللہ شاہراہوں اور کافی حد تک علاقوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ وہ یوسیز کے نمائندگان سے رابطے میں رہ کر مزید بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
No comments:
Post a Comment