تھرکول بلاک ٹو کے متاثرین ماڈل ولیج منتقل ہو رہے ہیں، اسکول میں38 بچوںکا نئے سال میں داخلہ ہوا ہے، یہ قابل اطمینان ہے، مراد علی شاہ
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر میں ترقی کے فوائد تھر کے عوام کو بھی جا رہے ہیں، ان شااللہ فروری میں بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں گزشتہ روز تھر کی صورت حال سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس موقع پر انہیں ترقیاقی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس مراد علی شاہ نے کہا کہ تھرکول بلاک ٹو کے متاثرین ماڈل ولیج منتقل ہو رہے ہیں، اسکول میں38 بچوںکا نئے سال میں داخلہ ہوا ہے، یہ قابل اطمینان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ فروری میں بجلی کی پیدا وار شروع ہو جائے گی، تھر میں ترقی کے فوائد تھر کے عوام کو بھی جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ کو تھر سے متعلق بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت فیز ون میں 2 لاکھ46 ہزار927 خاندانوں کو جب کہ فیز ٹو میں2 لاکھ 48 ہزار804 خاندانوں کو گندم فراہم کی گئی۔
No comments:
Post a Comment