Monday, January 21, 2019

چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی متحرک، بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی اقدامات کا آغاز

شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی محکمہ سالڈ ویسٹ کو ہدایت
وائس چیئرمین سید احمر علی اور یونین کمیٹیز کے چیئرمینوں کا عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لیے علاقائی دورہ، اپنی نگرانی میں برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بناتے رہے
بارش کے بعد شاہ فیصل، ملیر ماڈل کورنگی اور لانڈھی زون کی شاہراہوں سے برساتی پانی کی نکاسی، مزید متوقع برسات کے پیش نظر ہنگامی انتظامات کرنے کی ہدایت 
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر گزشتہ رات ہونے والی طوفانی بارش کے بعد بلدیہ کورنگی کے متعلقہ محکمے متحرک ہوگئے، بلدیہ کورنگی کے تحت رین ایمرجنسی آغاز کر دیا گیا۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے مزید متوقع برسات کے پیش نظر بلدیہ کورنگی کے تمام محکموں کو دست یاب مشینری اور افرادی قوت کو مستعد رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔ رات ہونے والی طوفانی بارش کے بعد بلدیہ کورنگی کا محکمہ سالڈ ویسٹ کا عملہ صبح سویرے سے ہی شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی میں مصروف ہوگیا۔ چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا کی ہدایت پر وائس چیئرمین سید احمر علی یونین کمیٹیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور وارڈز کونسلرز کے ساتھ علاقائی دورے کر کے گلیوں اور محلوں کے سطح پر برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنانے کے ساتھ بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرتے رہے، اپنی نگرانی میں شاہراہوں اور گلیوں سے برساتی پانی کی نکاسی اور عوامی سہولت کی فراہمی یقینی بناتے رہے۔ چیئرمین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے بلدیہ کورنگی کے شاہ فیصل، ملیر ماڈل، کورنگی اور لانڈھی زونز کو مزید متوقع برساتی صورت حال سے نمٹنے اور دوران برسات عوامی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مستعد رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام دست یاب مشینری اور افرادی قوت کو تیار رکھا جائے، دوران برسات عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے رین ایمر جنسی کنٹرول روم کو فعال اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے اقدامات اور کسی بھی ناگہانی صورت حال سے نمٹنے اور عوامی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ریلیف کے انتظامات ترتیب دیے جائیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...