Thursday, January 17, 2019

فائزر پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان بیت المال کے مابین مفاہمت پر دستخط

مفاہمت کے تحت فائزر پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان بیت المال مریضوں کو مدد فراہم کریں گے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) فائزر پاکستان لمیٹڈ اور پاکستان بیت المال نے ایک مفاہمت پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت فائزر پاکستان اور پاکستان بیت المال کینسر اور انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو مدد فراہم کریں گے جو پاکستان بھر میں روایتی طریقہ علاج سے محروم ہیں اور انہیں علاج کی ضرورت ہے۔ مفاہمت پر دستخطوں کی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ یہ شراکت داری فائزر کی جانب سے شروع کیے گئے مریضوں کی رسائی کے پروگرام ”مسیحا“ کا حصہ ہے جو فائزر کے انتہائی نگہداشت اور کینسر کی ادویات تک وسیع رسائی کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔ فائزر پاکستان کے کنٹری منیجر سید وجیہہ نے مفاہمت کی دستخطوں کی تقریب میں اپنے پیغام میں کہا کہ ہمیں اس بات پر خوشی ہے کہ ہم پاکستان بیت المال کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے مریضوں کی رسائی کے پروگرام میں اہم سرمایہ کاری کر رہے ہیں، مفاہمت عوامی صحت کے شعبے میں ان دو اداروں کے مابین ان مریضوں کے لیے تعاون کی ایک بہترین مثال ہے جنہیں اپنے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ادویات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے معاشرے کی بہتری، بالخصوص ان مستحق مریضوں کے لیے جن کے پاس ان ادویات کی خریداری کے لیے کوئی مالی مدد نہیں ہے، اس شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی مقصد پاکستان بھر میں مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے کے لیے طبی معاونت فراہم کرنا ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...