حکم ران اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاسبان اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی، حامد صدیقی
حکم ران آپس کے جھگڑے چھوڑ کر عوام کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ دیں، عوام ضمنی انتخاب میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں
عوام کو موجودہ حکومت بھی مایوس کر گئی، پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی عوام کی اپنی پارٹی ہے، مایوس نہیں کریں گے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے حلقہ پی ایس94 سے نام زد کردہ امیدوار حامد صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیائے خورد و نوش میں کسی قسم کی کوئی کمی نہیں آئی جو حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، حکم ران اقتدار ملنے کے باوجود مفادات کی جنگ میں لگے ہوئے ہیں، پاسبان اسمبلی میں پہنچ کر عوام کے حقوق کی جنگ لڑے گی، حکم ران آپس کے جھگڑے چھوڑ کر عوام کو ریلیف کی فراہمی پر توجہ دیں، عوام ضمنی انتخاب میں اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کریں، ماضی سے اب تک عوام نے سب کو آزما لیا اب پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کی باری ہے، کراچی کے عوام پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے عوامی کے مسائل کے حل کے لیے کی گئی کوششوں سے بخوبی واقف ہیں، عوام کو موجودہ حکومت بھی مایوس کرگئی، پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی عوام کی اپنی پارٹی ہے، عوام کو مایوس نہیں کرے گی، عوام پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے انتخابی نشان ”غبارے“ کو یاد رکھیں۔ وہ گزشتہ روز اپنے حلقہ پی ایس94 کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے عوام سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاسبان ضلع کورنگی کے رہنما کلیم اللہ ملک، طاہر عظیم، عمیر صدیقی، حکیم شہاب الدین و دیگر بھی ان کے ساتھ تھے۔ پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے نام زد کردہ امیدوار حامد صدیقی نے کہا کہ ماضی میں کورنگی کے عوام نے جن لوگوں کو ووٹ دیے انہوں نے کبھی کورنگی کے عوام کے مسائل حل نہیں کیے۔ ضمنی انتخاب میں پاسبان کام یاب ہو کر کورنگی کے عوام کے مسائل کو اسمبلی میں اٹھائے گی اور حل کروائے گی۔
No comments:
Post a Comment