Tuesday, January 1, 2019

کراچی میں قبضہ مافیا نے نیشنل اسٹیڈیم کو بھی نہ بخشا

 نیشنل اسٹیڈیم، 38 سال سے تجاوزات کی زد میں ہے، 1980ءمیں لیز پر حاصل کیا جانے والا اسٹیڈیم 104.5 ایکڑ سے 45.7 ایکڑ پر آگیا، دستاویزات
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی گزشتہ38 سال سے تجاوزات کی زد میں ہے۔1980 ءمیں لیز پر حاصل کیا جانے والا نیشنل اسٹیڈیم 104.5 ایکڑ سے 45.7 ایکڑ پر آگیا ہے، نیشنل کرکٹ اکیڈمی بھی تاحال پی سی بی کو لیز پر نہیں مل سکی ہے۔ دستاویزات کے مطابق پی سی بی کو حکومتی اداروں کے ساتھ معاملات کے حل میں ناکامی کا سامنا ہے۔ گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم لیز کے لیے پی سی بی اور مقامی حکومت کے درمیان تاحال معاہدہ طے نہیں پایا۔ دستاویزات کے مطابق پی سی بی سالانہ آٹھ اسٹیڈیم پر22 کروڑ اور76 لاکھ روپے خرچ کرتا ہے جس میں سب سے زیادہ خرچا قذافی اسٹیڈیم لاہور پر10 کروڑ42 لاکھ روپے آتا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر5 کروڑ41 لاکھ اور ملتان اسٹیڈیم پر دو کروڑ ایک لاکھ روپے سالانہ خرچ ہوتے ہیں۔ پنڈی اسٹیڈیم پر ایک کروڑ36 لاکھ، ایبٹ اباد اسٹیڈیم ایک کروڑ ایک لاکھ، بگتی اسٹیڈیم پر ایک کروڑ57 لاکھ، میر پور63 لاکھ اور گڑھی خدا بخش اسٹیڈیم پر35 لاکھ روپے سالانہ اخراجات آتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...