Friday, January 4, 2019

برطانوی رجسٹرڈ خیراتی ادارے آئی ایم آر اے (انٹرنیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی) اور پاکستان میں قائم اس کی برانچ نے کراچی کے ایک مشہور فلاحی میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال کے اشتراک سے پاکستان میں فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں، ڈاکٹر قیصر سجاد

 آئی ایم آر اے کی ٹیم اور ناک، کان، گلے کے پاکستانی سرجنوں نے میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال میں یکم سے 3 جنوری2019ءتک بچوں میں پیدائشی بہرے پن کے6 مفت آپریشن کیے۔ آئی ایم آر اے نے ان کام یاب آپریشنوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر مالیت کے آلات فراہم کیے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) برطانوی رجسٹرڈ خیراتی ادارے آئی ایم آر اے (انٹرنیشنل میڈیکل ریلیف ایجنسی) اور پاکستان میں قائم اس کی برانچ نے کراچی کے ایک مشہور فلاحی میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال کے اشتراک سے پاکستان میں فلاحی منصوبے شروع کیے ہیں۔ یہ بات ڈاکٹر قیصر سجاد جنرل سیکریٹری آئی ایم آر اے نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں بتائی۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق میڈیکل سوسائٹی (آئی ایم آر اے) پا کستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں فلاحی کام کر رہی ہے جن میں فری میڈیکل کیمپ، کان سے پیپ بہنے کا آپریشن اور بچوں میں پیدائشی طور پر بہرے پن کے علاج کا آپریشن مفت کیا جاتا ہے۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ سے آئی ایم آر اے کی ٹیم اور ناک، کان، گلے کے پاکستانی سرجنوں نے میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال میں یکم سے 3 جنوری2019ءتک بچوں میں پیدائشی بہرے پن کے6 مفت آپریشن کیے۔ آئی ایم آر اے نے ان کام یاب آپریشنوں کے لیے ایک لاکھ ڈالر مالیت کے آلات فراہم کیے۔ برطانوی سرجن ڈاکٹر نوید احمد اور ڈاکٹر ہارون خان جو آئی ایم آر اے برطانیہ کے صدر ہیں اور ان کے ساتھ آئی ایم آر اے پاکستان کے صدر سرجن ڈاکٹر شوکت ملک نے اس فلاحی کام کا انعقاد کیا جس میں میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال کے بورڈ، انتظامیہ اور شعبہ ای این ٹی کا بھرپور تعاون شامل رہا۔ ڈاکٹر قیصر سجاد کے مطابق میمن میڈیکل انسٹی ٹیوٹ اسپتال کے ساتھ ایک یاد داشت پر دستخط کیے گئے تاکہ ضرورت مند بچوں میں پیدائشی بہرے پن کے آلات لگائے جانے کے اس پہلے منصوبے کو اور شعبہ ای این ٹی کی دیگر سہولتوں کی فراہمی کو جاری رکھا جا سکے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...