Thursday, January 10, 2019

کراچی، ٹریفک پولیس کا ان فٹ گاڑیوں اور ناقص سلینڈرز کے خلاف کریک ڈاﺅن، وین ڈرائیورز نے ہڑتال کر دی

سی این جی دیگر گاڑیوں میں بھی ہے تو پھر صرف ہمارے خلاف کریک ڈاﺅن کیوں کیا جا رہا ہے؟ اسکول وینز مالکان
کیا گارنٹی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑی میں آگ نہیں لگ سکتی، حکومت ڈھائی لاکھ روپے دے تو ہر گاڑی ڈیزل پر کرالیں گے، مالکان
اسکول وینز مالکان کی سلینڈرز نکالنے کے خلاف لکی اسٹار صدر سے کراچی پریس کلب تک ریلی، بعد ازاں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
اسکول وینز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث بچے بھی پریشانی کا شکار نظر آئے، والدین کو خود بچوں کو اسکول چھوڑنا پڑگیا، والدین کا ایکشن لینے کا مطالبہ
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) شہر قائد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ان فٹ گاڑیوں اور ناقص سلینڈرز کے خلاف کریک ڈاﺅن پر وین ڈرائیورز نے ہڑتال کر دی، اسکول وینز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث بچے بھی پریشانی کا شکار نظر آئے، والدین کو خود بچوں کو اسکول چھوڑنا پڑ گیا، والدین نے حکومت سے وین ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ کر دیا، دوسری جانب وینز ڈرائیورز نے دھمکی دی ہے کہ اگرمطالبات نہ مانے گئے تو ہڑتال کا دائرہ وسیع کردیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی اسکول وینز کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آئی تو اسکولز وین ایسوسی ایشن نے شہر بھر میں ہڑتال کردی۔ اسکول وینز مالکان کی جانب سے سلینڈرز نکالنے کے خلاف لکی اسٹار صدر سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔ بعد ازاں پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ”بچوں کی جان داﺅ پر لگائیں گے، گاڑیوں سے سیلنڈرز نہیں ہٹائیں گے“ کے نعرے درج تھے۔ کراچی پریس کلب کے اطراف پولیس اور رینجرز کی نفری موجود تھی۔ اس موقع پر وینز ڈرائیورز کو پولیس نے وارننگ دی کہ پرامن احتجاج کریں، حدسے تجاوز پر لاٹھی چارج ہوگا۔
 اسکول وینز مالکان کے مطابق سی این جی دیگر گاڑیوں میں بھی ہے تو پھر صرف ہمارے خلاف کریک ڈاﺅن کیوں کیا جا رہا ہے۔ اسکول وین ڈرائیورز نے کہا کہ ٹریفک پولیس ڈرائیورز کو ہراساں اور پکڑ دھکڑ کر رہی ہے، مہنگائی کے دور میں گاڑیاں پیٹرول پر نہیں چلا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ کیاگارنٹی ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی گاڑی میں آگ نہیں لگ سکتی، حکومت ڈھائی لاکھ روپے دے تو ہر گاڑی ڈیزل پر کرالیں گے۔ اسکول وینز مافیا نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔ وین ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث بچے رل گئے اور صبح اسکول نہ جاسکے، کچھ بچوں کو والدین موٹر سائیکل یا رکشے پر اسکول چھوڑ کر آئے۔ والدین نے حکومت سے وین ڈرائیورز کے خلاف ایکشن لینے کامطالبہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ مدرسے کی گاڑی میں آگ لگنے کے بعد اسکول وینز پر ٹریفک پولیس کی جانب سے نظر رکھی جا رہی ہے، چالان کرنے اور نامناسب حفاظتی انتظامات والی گاڑیاں ضبط کرنے پر ڈرائیورز سراپا احتجاج بن گئے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...