Tuesday, January 22, 2019

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ”کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی“ کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن ڈے کا انعقاد

 قائد اعظم محمد علی جناح نے بدعنوانی و رشوت ستانی کو زہر قرار دیا ہے، رشوت دینے اور لینے والا دونوں ہی بدعنوان ہیں، نیب ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں مفید معلوماتی سیشنز کا انعقاد بھی کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں،ڈائریکٹر نیب طارق حمد بٹ
 اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد طلبہ میں بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے کہ کس طرح کرپشن ہمارے معاشرے کے لیے زہر کا کام کر رہی ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ ہر آدمی اپنا کام ایمان داری کے ساتھ انجام دے اس طرح سے ملک خود بخود ترقی کی راہ پر گام زن ہو جائے گا، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید محمد طارق رفیع
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی ”کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی“ کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن ڈے منانے کا اہتمام کیا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے پوسٹرز اور مضمون نویسی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی نیب کے ڈائریکٹر طارق حمید بٹ تھے۔ تقریب کا آغاز رب زوالجلال کے بابرکت نام سے ہوا جس کے بعد بہترین قرار دیے جانے والے اردو اور انگریزی کے مضامین پیش کیے گئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیب طارق حمید بٹ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے بدعنوانی و رشوت ستانی کو زہر قرار دیا ہے، رشوت دینے اور لینے والا دونوں ہی بدعنوان ہیں، نیب ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کے لیے سرگرم ہے اور اس سلسلے میں مفید معلوماتی سیشنز کا انعقاد بھی کر رہا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد طلبہ میں بدعنوانی کے خلاف شعور بیدار کرنا ہے کہ کس طرح کرپشن ہمارے معاشرے کے لیے زہر کا کام کر رہی ہے، وقت کی ضرورت ہے کہ ہر آدمی اپنا کام ایمان داری کے ساتھ انجام دے اس طرح سے ملک خود بخود ترقی کی راہ پر گام زن ہو جائے گا۔ وائس چانسلر کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ فیصلہ کر لیں کہ ہم میں سے کوئی بھی بدعنوانی میں حصے دار نہیں بنے گا۔ تقریب کے آخر میں اول، دوئم آنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ انگریزی مقابلہ مضمون نویسی میں پہلا انعام لیاقت کالج آف میڈیکل اینڈ ڈینٹسٹری کے طالب علم اذہان نے حاصل کیا جب کہ اردو مقابلے میں ڈاو ¿ میڈیکل کالج کی طالبہ نورالعلماءبہترین قرار پائیں۔ پوسٹر کمپی ٹیشن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، انسٹی ٹیوٹ آف فارما سیوٹیکل سائنسز کی حمیرا خان سینئر کیٹیگری میںجب کہ جے ایس ایم یو، سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کی اریبہ مہرو گل جونیئر کیٹیگری میں اول قرار پائیں۔ کیریکٹر بلڈنگ سوسائٹی کی روح رواں ڈاکٹر ارم بہروز نے بتایا کہ سوسائٹی کی جانب سے اس طرح کے پروگرام مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جاتے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...