نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کی فیس متعلقہ کالجوں میں جمع کی جائے گی اس کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور اس ضمن میں کسی بھی پیچیدگی کی ذمے دار جے ایس ایم یو نہیں ہوگی، ترجمان
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت جاری سندھ بھر کے نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں والدین کی سہولت کے پیش نظر توسیع کر دی گئی ہے۔ جے ایس ایم یو کے ترجمان کے مطابق اب داخلہ فیس15جنوری تک جمع کرائی جاسکے گی۔ واضح رہے کہ نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کی فیس متعلقہ کالجوں میں جمع کی جائے گی اس کا جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوگا اور اس ضمن میں کسی بھی پیچیدگی کی ذمے دار جے ایس ایم یو نہیں ہوگی۔

No comments:
Post a Comment