Friday, January 11, 2019

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا میڈیکل کالجوں کی بے تحاشا بڑھتی ہوئی فیسوں پر گہری تشویش کا اظہار

ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس فیس پر نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان کے لوگوں کی مالی استطاعت کے مطابق اس کو کم کرتے ہوئے پہلے کی سطح پر لے کر آئیں، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سینٹر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن میڈیکل کالجوں کی بے تحاشا بڑھتی ہوئی فیسوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے کہ جس کے مطابق ایک میڈیکل کے طالب علم کی سالانہ فیس Rs.950,000/- ہے انشورنس، ٹیکس اور داخلہ فیس کی شمولیت کے ساتھ یہ فیس قریباًRs.1,200,000/- سے زائد ہو جاتی ہے جو ایک غیر ضروری بوجھ ہے اور طلبہ کے والدین کی دسترس سے باہر ہے۔ ڈاکٹر ایس ایم قیصر کا مید کہنا تھا کہ پی ایم اے کا ماننا ہے کہ طبی تعلیم اور تربیت پر توجہ دینی چاہیے تاکہ پاکستان میں مستند ڈاکٹرز پیدا کیے جا سکیں، ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کرتے ہیں کہ اس فیس پر نظر ثانی کرتے ہوئے پاکستان کے لوگوں کی مالی استطاعت کے مطابق اس کو کم کرتے ہوئے پہلے کی سطح پر لے کر آئیں جو 642,000/- روپے تھی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...