مہمان اعزازی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مینجمنٹ کنسلٹنٹ حیدر اعوان کو سی ایس آر راؤنڈ و کلاک، بیسٹ پریکٹس اور سی ایس آر پروجیکٹس میں جب کہ چیف آپریٹنگ آفیسر عذرا مقصود کو سوشل امپیکٹ اینڈ اسسٹین بلیٹی کی کیٹی گری میں ایوارڈز دیے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ برائے امراض قلب کو بہترین طبی خدمات پر 4 ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ ادارے کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے نمائندوں کو ایوارڈز دیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے جنہوں نے ایوارڈز وصول کرنے والے کی کارکردگی کو سراہا۔ تقریب کے مہمان اعزازی صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان تھے جنہوں نے قومی ادارہ برائے امراض قلب کے مینجمنٹ کنسلٹنٹ حیدر اعوان کو سی ایس آر راؤنڈ و کلاک، بیسٹ پریکٹس اور سی ایس آر پروجیکٹس میں جب کہ چیف آپریٹنگ آفیسر عذرا مقصود کو سوشل امپیکٹ اینڈ اسسٹین بلیٹی کی کیٹیگری میں ایوارڈز دیے۔ اس موقع پر مینجمنٹ کنسلٹنٹ حیدر اعوان کا کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی ملک بھر کے عوام کو امراض قلب کے جدید علاج کی بہترین اور اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات مفت فراہم کر رہا ہے، یہ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ندیم قمر کی قیادت اور این آئی سی وی ڈی کی پروفیشنل ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہی ہے کہ آج این آئی سی وی ڈی اس مقام تک پہنچ سکا ہے۔ اسپتال کے ایڈمنسٹریٹیو ایگزیکٹیو ڈاکٹر ملک حمید اللہ نے اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے این آئی سی وی ڈی کی ٹیم کو مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ این آئی سی وی ڈی ملک بھر میں امراض قلب کی جدید طبّی سہولیات کا نیٹ ورک قائم کرنے اور مفت علاج مہیا کرنے میں کوشاں ہے، ان شاءاللہ وہ دن دور نہیں جب ملک میں کوئی باشندہ بھی امراض قلب کے علاج کی سہولیات کی عدم دست یابی کے باعث ہلاک نہیں ہوگا۔
No comments:
Post a Comment