Monday, January 21, 2019

پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد شمسی کا اسپورٹس شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ

سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، انجینئر سید محفوظ الحق، کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈی نیٹر غلام محمد خان، محمد ارشد اور دیگر کی شرکت
کمشنر کراچی سٹی میراتھن ملک کی سب سے بڑی میراتھن ثابت ہوگی، دنیا میں پاکستان کے سافٹ امیج کو اُجاگر کرے گی۔ اسپورٹس حلقوں کا میراتھن کے انعقاد کا خیر مقدم 
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سرپرست خالد شمسی کا کراچی کی اسپورٹس شخصیات کے اعزاز میں ظہرانہ، سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، انجینئر سید محفوظ الحق، کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈی نیٹر غلام محمد خان، سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد رفیق، سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد، سید گوہر رضا زیدی، سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے فنانس سیکریٹری اعجاز احمد قریشی، توقیر ہاشمی، حمیرا صدیقی، شازیہ رضوی، ذوالفقار عباس خان، محمد یعقوب اور دیگر نے شرکت کی۔ میزبان خالد شمسی نے تقریب میں شرکت پر تمام اسپورٹس شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت نے کمشنر کراچی سٹی میراتھن کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ میراتھن ملک کی سب سے بڑی میراتھن ثابت ہوگی، میراتھن کے کام یاب انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اُجاگر ہوگا۔ انہوں نے کھیل سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ3 فروری کو کمشنر کراچی سٹی میراتھن جس کا معین خان کرکٹ اکیڈمی ڈیفنس ہاﺅسنگ اتھارٹی سے آغاز ہوگا اس میں بھر پور تعداد میں شرکت کریں اور دنیا کو یہ ثابت کر دیں پاکستان خصوصاً کراچی دنیا کا پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والوں کا ملک اور شہر ہے۔ اس موقع پر کمشنر کراچی کے اسپورٹس کوآرڈی نیٹر غلام محمد خان نے کہا کہ کمشنر کراچی سٹی میراتھن کی تیاریوں کے حوالے سے بھر پور آغاز کردیا گیا ہے، کھیلوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں میں میراتھن کے حوالے سے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میراتھن میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے جس پر عوام میراتھن میں شرکت کے لیے اپنی رجسٹریشن کرا رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ کراچی کے عوام میں میراتھن کو زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے ان شاءاللہ کمشنر کراچی سٹی میراتھن تاریخی ثابت ہوگی۔ اس موقع پر تقریب میں موجود اسپورٹس کے تمام حلقوں کی جانب سے میراتھن کو کام یاب بنانے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا گیا اور3 فروری کو میراتھن میں کھلاڑیوں اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات کی بھر پور شرکت کی یقین دہانی کرائی گئی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...