گلاب چانڈیو کا انتقال لیاقت نیشنل اسپتال میں ہوا اور ان کی نماز جنازہ19جنوری کو نواب شاہ میں ادا کی جائے گی
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) آرٹس کونسل آ ف پاکستان کے صدر محمد احمد شاہ نے معروف ٹی وی اداکار گلاب چانڈیو کی موت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں گلاب چانڈیو کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ گلاب چانڈیو نے فن و اداکاری کی خدمت میں اہم کردار ادا کیا ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی کمی کو ہمیشہ محسوس کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گلاب چانڈیو نے300 سے زائد اردو اور سندھی ڈراموں میں جب کہ6 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، وہ مکالمات کی برمحل ادائیگی کی وجہ سے مشہور تھے۔ گلاب چانڈیو کا انتقال لیاقت نیشنل اسپتال میں ہوا اور ان کی نماز جنازہ19جنوری کو نواب شاہ میں ادا کی جائے گی۔
No comments:
Post a Comment