Saturday, January 5, 2019

دہشت گردی کے خلاف عالمی قوتوں کو یک جہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری

مفادات سے بالاتر ہو کر انسانیت کے دشمنوں کو لگام دی جائے گی تو مستقل امن قائم ہوگا، پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار مثالی اور قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، بھارتی فوج کے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے، اقوام متحدہ 70سال بعد بھی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں ناکام ہے جو تشویش ناک عمل ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی حیثیت مکمل ختم کرچکا ہے طاقت ظلم و جبر کے ذریعے قابض رہنا چاہتا ہے،مرکز اہلسنت پر کشمیریوں سے اتحاد یک جہتی کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف عالمی قوتوں کو یک جہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مفادات سے بالاتر ہو کر انسانیت کے دشمنوں کو لگام دی جائے گی تو مستقل امن قائم ہوگا، پاکستان کا دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کردار مثالی اور قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا، عالمی ادارہ اقوام متحدہ رنگ نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر دنیا کو انصاف فراہم کرے، کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی انتہا ہو چکی ہے، اقوام متحدہ اپنی ہی قرار داد پر عمل درآمد کرانے میں ناکام ہے، کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ نے اپنی قرار داد کی روشنی میں حل کر دیا ہوتا تو خطے میں پائیدار امن ہوتا، کشمیریوں پر مظالم ظلم وستم کے پہاڑ توڑے اور نسل کشی کی جا رہی ہے، اقوام متحدہ70سال بعد بھی کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے میں ناکام ہے جو تشویش ناک عمل ہے، کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا عالمی قوتوں کی ذمے داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر کشمیریوں سے اتحاد یک جہتی کے سلسلے میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے، کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم پر خاموش نہیں رہیں گے، بین الاقوامی قوتیں انسانیت کے احترام کا دم بھرتے نہیں تھکتیں مگر کشمیر میں انسانیت کی ایسی تذلیل ہو رہی ہے کہ انسانیت بھی شرما جائے، بھارتی فوج خواتین، بچوں، بوڑھوں اور نہتے شہریوں کو پیلٹ گن سے نشانہ بنا رہی ہے، سیکڑوں افراد آنکھوں سے محروم ہو چکے ہیں، بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنی حیثیت مکمل ختم کر چکا ہے، طاقت ظلم و جبر کے ذریعے کشمیر پر قابض رہنا چاہتا ہے، اقوام متحدہ کے قوانین کی بھارت اور بھارتی فوج دھجیاں بکھیر رکھی ہیں مگر کوئی کشمیریوں کے زخموں پر مرہم نہیں رکھ رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں امن چاہتا ہے تو دہشت گردانہ پالیسیوں کو ترک کردے، کشمیر یوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے لیے اقوام متحدہ کی قرار داد کو عملی جامہ پہنانے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں مسئلہ کشمیر کو فوری حل کیا جائے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...