Tuesday, January 22, 2019

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس

جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ
اسلام آباد (نیوز اپ ڈیٹس) قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی اکاﺅنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایک اہم ترین اجلاس نیب ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراسیکیوٹر جنرل نیب، ڈی جی آپریشنز، ڈی جی راولپنڈی اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیک اکاﺅنٹس کیس میں فیصلے کا انتہائی گیرائی اور گہرائی سے جائزہ لیا گیا اور نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کی سربراہی عرفان نعیم منگی ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کریں گے اور اس کی براہ راست نگرانی قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کریں گے۔ نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم نے قانون کے مطابق باقاعدہ طور پر اپنا کام شروع کردےا ہے۔ نیب نے ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی ہے کہ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میںنیب قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔ میڈےا سے درخواست ہے کہ وہ فیک اکاﺅنٹس کیس سے متعلق قےاس آرائیوں سے گریز کریں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...