بلدیہ شرقی کے دفتر کی مرکزی دیوار پر کراچی کی1940ءسے 2010ءکی تاریخ کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے
ضلع شرقی کی ترقی کے لیے جو راستے اختیار کر سکتے ہیں، انہیں اختیار کیا جا رہا ہے، چیئرمین معید انور
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے صدر آئی ایم کراچی امین ہاشوانی کے ساتھ کراچی کی 80 سالہ تاریخ پر مبنی پبلک آرٹ پر مشتمل دیوار کا افتتاح کر دیا ہے، اس دیوار پر پبلک آرٹ کے ذریعے1940ءسے 2010ءتک کراچی کی تاریخی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے جس سے بچوں اور نوجوانوں کو کراچی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا کہ ضلع شرقی میں خوب صورتی اور معلوماتی طرز کے کام انجام دیے جا رہے ہیں جس میں بالخصوص آئی ایم کراچی کے تعاون کے شکر گزار ہیں کہ جس دیوار پر پبلک آرٹ کا افتتاح کیا ہے اس میں بڑی خوب صورتی سے کراچی کی 1940ءسے2010ءتک کے اہم پہلوو ¿ں کو اجاگر کیا گیا ہے، اس دیوار کو ملٹی ٹائلز سے بنایا گیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد بچوں کو کراچی کی تاریخ کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔
اسی طرح کراچی کے اسکولوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ یہاں آئیں اور بچوں کو کراچی کی تاریخ سے آگاہ کریں جب کہ اسی طرز پر مزید کاموں کے لحاظ سے اب ورٹیگل گارڈن تعمیر کرنے جا رہے ہیں جس کا جلد ہی افتتاح کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس طرح آئی ایم کراچی کی طرز پر شہر کی اونر شپ لی جائے تو ہمیں سندھ حکومت کی جانب فنڈز کے لیے نہیں دیکھنا پڑے گا، اپنے ضلع میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ہر راستے کو اختیار کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ترامیم کے بجائے بلدیاتی اداروں کو درپیش مسائل سے باہر نکالنے کے لیے کام کرے تو زیادہ بہتر ہوگا۔ اس موقع پر صدر آئی ایم کراچی امین ہاشوانی نے کہا کہ ہر ملک و شہر کی ترقی کے لیے اس کی شناخت کو اجاگر کرنا انتہائی ضروری ہے، ہمیں اپنی شناخت کو اجاگر کرنے کے لیے اس طرح کے پبلک آرٹ کو فروغ دینا ناگزیر ہے، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیشہ اس بات کو اہمیت دی کہ کراچی بالخصوص ضلع شرقی میں خوب صورتی و پبلک کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کام کیے جائیں اور اس سلسلے کو مزید آگے بھی بڑھایا جائے گا۔ اس موقع پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئی ایم کراچی امبرین تھامسن نے پبلک آرٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ کراچی کی ہزاروں دیواروں کو خوب صورت و معلوماتی بنانے کے لیے کام سر انجام دیے جارہے ہیں۔ فیوجی فلم کے جمیل نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو ایسا پبلک آرٹ دینا چاہتے ہیں کہ وہ ان کے دلوں پر نقش ہو۔ بعد ازاںعوام نے جوق در جوق دیوار پر پبلک آرٹ کو دیکھا اور بلدیہ شرقی اور آئی ایم کراچی کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں سراہا۔ اس موقع پر بلدیہ شرقی کے افسران سمیت آئی ایم کراچی کے نمائندگان بھی موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment