Monday, January 28, 2019

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کا ینگ ڈاکٹرز کے جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کا اعلان

 ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے معاملات کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ اسپتالوں میں مریضوں کو جو مشکلات درپیش ہیں ان سے بچا جا سکے، ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیما کراچی کے صدر ڈاکٹر عاطف حفیظ صدیقی اور ورکنگ کونسل نے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز کے تمام جائز مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بھی ینگ ڈاکٹرز کی تنخوا ہیں اور مراعات باقی صوبوں کے مساوی اور انصاف پر مبنی کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کی وجہ سے اسپتالوں کی او پی ڈیز اور دیگر شعبوں میں مریضوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جو ایک تکلیف دہ عمل ہے۔ انہوں نے حکومت سندھ اور صوبائی وزارت صحت سے مطالبہ کیا کہ ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مراعات کے معاملات کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ اسپتالوں میں مریضوں کو جو مشکلات درپیش ہیں ان سے بچا جا سکے۔ انہوں نے ینگ ڈاکٹرز سے بھی درخواست کی کہ وہ اپنے جائز مطالبات کے حق میں ضرور آواز اٹھائیں لیکن ہڑتال جیسے عمل کو فی الفور ختم کریں تاکہ مریضوں کی مشکلات اور پریشانیاں ختم ہو سکیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...