Thursday, January 17, 2019

ایس آئی یو ٹی میں چھٹی منیمل انویزو سرجری کانفرنس کا آغاز

 ڈاکٹر ادیب رضوی ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس کانفرنس و ورکشاپ میں شریک ماہرین کی خدمات قابل قدر ہیں کیوں کہ وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر عمل جراحی کی جدید سائنس روبوٹک سرجری کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) ممتاز سرجنوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں روبوٹک سرجری کے سینٹرز کی تعداد میں اضافہ ہو جس کی وجہ سے یہ جدید طریقہ علاج عام آدمی کی دسترس میں آ سکے۔ ان خیالات کا اظہار اندرون و بیرون ملک سے آئے ہوئے ماہرین سرجری نے ایس آئی یو ٹی میں منعقدہ چھٹی منیمل انویزو سرجری کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ یہ تین روزہ کانفرنس اور ورکشاپ 19جنوری تک جاری رہے گی۔ اس مو قع پر ڈاکٹر ادیب رضوی ڈائریکٹر ایس آئی یو ٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاءکا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس کانفرنس و ورکشاپ میں شریک ماہرین کی خدمات قابل قدر ہیں کیوں کہ وہ اپنی مصروفیات سے وقت نکال کر عمل جراحی کی جدید سائنس روبوٹک سرجری کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ورکشاپ میں شرکاءکے لیے روبوٹ کی مدد سے سرجری، لپرو اسکوپک سرجری، بین الاقوامی ماہرین کے لیکچرز اور پینل ڈسکشن کو شامل کیا گیا ہے۔ 
کانفرنس سے ممتازطبی ماہرین نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے ورکشاپ کی سرگرمیوں، جنرل سرجری ورکشاپ، یورولوجی ورکشاپ، گائنا کالوجی ورکشاپ، لپرو اسکوپک اور روبوٹک سرجری اور ملک میں لپرو اسکوپک اور روبوٹک سرجری کے موضوعات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملک میں روبوٹک کے معیاری سینٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے تو یہ روبوٹک کی مہنگی سرجری کی لاگت کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ ہے جس میں تین اہم شعبہ جات جن میں جنرل سرجری، یورولوجی اور گائنا کالوجی میں روبوٹک سرجری کی اہمیت اور افادیت پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ماہرین نے کہا کہ روبوٹک سرجری مریض کے لیے نہایت سود مند ثابت ہوتی ہے۔ شرکاءکو تمام آپریشن سول اسپتال کراچی تھیٹر کمپلیکس سے براہ راست دکھائے گئے۔
 پہلے روز کی ورکشاپ کے ماہرین میں پروفیسر محمد شمیم خان، پروفیسر امجد سراج میمن، پروفیسر الطاف ہاشمی، فوزیہ پروین، پروفیسر امجد پرویز چیمہ، پروفیسر ساجدہ قریشی اور پروفیسر اسد شہزاد شامل تھے۔ یاد رہے اس کانفرنس و ورکشاپ میں برطانیہ سے آنے والے ممتاز ماہرین میں لندن کے کنگز کالج اور گائز اینڈ سینٹ تھامس اسپتال کے پروفیسر محمد شمیم خان، لندن کے گائز اینڈ سینٹ تھامس اسپتال اور مڈوے میری ٹائم اسپتال کینٹ کے کنسلٹنٹ یورولوجیکل سرجن پروفیسر متین شریف، رائل فری اسپتال کے کنسلٹنٹ یورولوجیکل سرجن اور اعزازی سینئر لیکچرار ڈاکٹر فیض ممتاز، گائز اینڈ سینٹ تھامس اسپتال اور برج اینڈ پرنسزگریس اسپتال لندن کی کنسلٹنٹ گائنا کالوجسٹ کنکی پتی شانتی راجو، پول این ایچ ایس فاﺅنڈیشن ٹرسٹ اور چمپالی ماد فاﺅنڈیشن لسبن کے کنسلٹنٹ سرجن پروفیسر امجد پرویز بھی شرکت کر رہے ہیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...