Tuesday, January 22, 2019

برسات کے پانی کی نکاسی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع حکمت عملی سے وسائل کا استعمال کریں، چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

 تمام شاہراہوں، سڑکوں، مارکیٹوں، پارک و پلے گراؤنڈز، اسکولوں، مساجد اور ان تمام مقامات پر جہاں بارش کے پانی کی نکاسی کے بعد صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے علاوہ چونے کے چھڑکاو کے کاموں کا آغاز کیا جا چکا ہے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) بلدیہ غربی کی تمام یونین کونسلوں میں برسات سے متاثرہ علاقوں کی صفائی اور برسات کے پانی کی نکاسی کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے جامع حکمت عملی سے وسائل کا استعمال کریں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے مختلف علاقوں میں جاری عوامی مسائل کے حل کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ چیئرمین بلدیہ غربی کی ہدایت پر بلدیہ غربی کے تمام زونوں میں برسات کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کیا گیا ہے جن میں تمام شاہراہوں، سڑکوں، مارکیٹوں، پارک و پلے گراونڈز، اسکولوں، مساجد اور ان تمام مقامات پر جہاں بارش کے پانی کی نکاسی کے بعد صفائی ستھرائی اور جراثیم کش ادویات کے علاوہ چونے کے چھڑکاو کے کاموں کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ مختلف یونین کونسلوں میں موجود اسکول، کالج، اسپتال و دیگر مقامات پر جہاں شکایات موجود تھیں ان کے حل کے لیے اقدامات کا عمل جاری ہے، چھوٹی بڑی گلیوں، محلوں میں موجود نکاسی آب کی شکایات پر خصوصی توجہ مرکوز کی جا رہی ہے جب کہ اجتماع گاہ کے اطراف آنے جانے والے راستوں پر بھی بلدیاتی وسائل کی فراہمی کا عمل ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...