Saturday, January 5, 2019

کراچی: عرب شہزادے شکار کر کے چلے گئے، فیس ادا نہیں کی،13 لاکھ ڈالر واجب الادا

وفاقی حکومت نے پہلی بار عرب شہزادوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کی تھی، سندھ میں13 عرب شہزادوں نے شکار کے لیے لائسنس لیے تھے۔ دبئی، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے شہزادے شکار کرنے آئے تھے، ذرائع
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) سندھ میں شکار کے لیے آنے والے عرب شہزادے بغیر فیس ادا کیے روانہ ہوگئے، محکمہ جنگلی حیات کے13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عرب شہزادے شکار کر کے چلے گئے اور فیس ادا نہیں کی، عرب شہزادوں پر محکمہ جنگلی حیات کے13 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔ سندھ حکومت نے فیس کی ادائیگی کے لیے وزارت خارجہ سے رابطے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلی بار عرب شہزادوں پر ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کی تھی، سندھ میں13 عرب شہزادوں نے شکار کے لیے لائسنس لیے تھے۔ دبئی، متحدہ عرب امارات، قطر اور بحرین کے شہزادے شکار کرنے آئے تھے۔
 بعض عرب شہزادے ابھی بھی جام شورو اور تھر پارکر میں موجود ہیں۔ کنزرویٹر وائلڈ لائف تاج محمد شیخ کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر لائسنس فراہم کیے گئے تھے، فیس کی ادائیگی کے لیے سفارت خانوں کو خط لکھیں گے۔ تاج محمد نے کہا کہ عرب شہزادے دسمبر میں شکار کرنے آئے تھے، شکار کا سیزن نومبر سے جنوری تک ہے، لائسنس فیس کی رقم مذکورہ علاقوں کی ترقی پر خرچ کی جائے گی۔ محکمہ جنگلی حیات نے صوبائی حکومت کو صورت حال سے آگاہ کر دیا ہے جب کہ سندھ حکومت نے فیس کی ادائیگی کے لیے وزارت خارجہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...