محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، تعلیمی ایکشن پلان کابینہ میں پیش کیا جائے گا، ایکشن پلان کی منظوری سندھ اسمبلی سے بھی لی جائے گی، سردار شاہ
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ فیسوں میں اضافے کا معاملہ صاحب اختیار کی وجہ سے اٹھایا گیا، تمام نجی اسکولوں کا معائنہ کیا جائے تو90 فی صد رجسٹریشن سے محروم ہو جائیں گے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے ایکشن پلان تیار کر لیا ہے، تعلیمی ایکشن پلان کابینہ میں پیش کیا جائے گا، ایکشن پلان کی منظوری سندھ اسمبلی سے بھی لی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکول 10 فی صد فری شپ کے قانون پر عمل نہیں کرتے، سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر توجہ نہیں دی، فری شپ کا قانون موجود ہے اس پر عمل درآمد کرائیں گے۔ سید سردار شاہ نے کہا کہ غریب بچوں کے لیے کوئی آواز نہیں اٹھاتا، صاحب حیثیت لوگوں نے فیسوں میں اضافے کی بات کی تو توجہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نجی اسکولوں کو تعلیمی ایکٹ پر عمل درآمد کرنا ہوگا جو نجی اسکول تعلیمی ایکٹ پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، میں اپنے بچوں کو سرکاری اسکول میں داخل کرا چکا ہوں۔
No comments:
Post a Comment