Wednesday, January 2, 2019

لیاقت آباد کے مسائل کے حل کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاسبان

لیاقت آباد میں تبدیلی کی لہر آگئی ہے، لیاقت آباد کو عوام کے تعاون سے مسائل سے نجات دلائیں گے، کچرے کا ڈھیر، تجاوزات کے ملبے ٹریفک روانی میں خلل کا باعث بن رہے ہیں، آصف احمد
کراچی(نیوز اپ ڈیٹس) پاسبان لیاقت آباد پی ایس127 کے صدر آصف احمد نے کہا ہے کہ لیاقت آباد کے مسائل کے حل کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا، لیاقت آباد کچرے کا ڈھیر بنتا جا رہا ہے، جگہ جگہ تجاوزات کے ملبے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے کا باعث بن رہے ہیں، صحت و صفائی کے معاملات بھی حل طلب ہیں، مختلف علاقوں میں سیوریج کا گندہ پانی مکینوں، دکان داروں اور آمد و رفت کرنے والے شہریوں کے لیے وبال جان بن چکا ہے۔ وہ لیاقت آباد نمبر1 کبریٰ مسجد روڈ، گندی گلی و دیگر علاقوں کے دورے کے موقع پر مکینوں، دکان داروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ آصف احمد نے کہا کہ لیاقت آباد میں تبدیلی کی لہر آگئی ہے، لیاقت آباد کو عوام کے تعاون سے مسائل سے نجات دلائیں گے، پاسبان نے لیاقت آباد کے مسائل پر ڈی سی سینٹر ل اور چیئرمین سینٹرل کو بھی آگاہ کر دیا ہے، علاقہ سوئپر اتنے با اثر ہوچکے ہیں کہ عوام کی شکایات کے ازالے کے لیے کوئی توجہ نہیں دے رہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاسبان ڈیمو کریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوجائیں، پاسبان عرصہ 25 سال سے عوام کی بلا تفریق خدمت کر رہی ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...