Friday, January 4, 2019

پاکستان ہندوکونسل کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی سالانہ 11ویں تقریب6 جنوری کو کراچی میں منعقد ہوگی

 تیاریاں زور پکڑ گئیں، رنگارنگ ثقافتی تقریب کے موقع پر 80ہندو جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے، ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کی میڈیا کو بھرپور کوریج یقینی بنانے کی درخواست
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پاکستان ہندو کونسل کے زیر اہتمام ملک بھر کے غریب مستحق ہندو جوڑوں کے لیے اجتماعی شادی کی11ویں رنگا رنگ ثقافتی تقریب کا انعقاد اتوار کو بتاریخ6جنوری کو ریلوے گراو ¿نڈ کراچی میں کیا جائے گا۔ پاکستان ہندو کونسل کے سرپرست اعلیٰ اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار وانکوانی کے مطابق اجتماعی شادیوںکی تقریب میں شرکت کے لیے پاکستان کے کونے کونے سے ہندو باشندے کراچی پہنچ رہے ہیں جن کے استقبال کے لیے شایان شان اقدامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر ملک بھر کی نمایاں قومی و سماجی شخصیات کو نوبیاہتا جوڑوں کو نیک تمناوں کے ساتھ رخصت کرنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
 ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ قیام پاکستان سے ہندو کمیونٹی کو درپیش مسائل میں سے ایک اہم ترین مسئلہ شادیوں کے حوالے سے رہا ہے۔ سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل کا کہنا تھا کہ خدا کے نزدیک فلاحی کاموں میں سب سے اہم کام کسی کا گھر بسانا ہے۔ ڈاکٹر رمیش وانکوانی نے پاکستان ہندو کونسل کی طرف سے مسلسل گیارہ سال سے اجتماعی شادیوں کے انعقاد کو اپنی فلاحی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ٹارگٹ ہر سال کم از کم ایک سو مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیو ں کا انعقاد کرانا ہے، رواں برس80ہندو جوڑ ے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ انہوں نے میڈیا سے بھرپور کوریج کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ عالمی برادری کو دکھائیں کہ پاکستان میں غیر مسلموں کو اپنے مذہبی عقائد پر کاربند رہتے ہوئے سماجی تقریبات منعقد کرنے کی آزادی حاصل ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...