Wednesday, January 2, 2019

تمام یونین کونسلوں میں بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں۔ چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان

چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی گلیوں میں نالوں کی صفائی کے لیے تمام تر دست یاب افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے، نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ ساتھ نالوں کو آر سی سی سلیب سے کوورڈ کرنے کے لیے فوری اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے
کراچی( نیوز اپ ڈیٹس) تمام یونین کونسلوں میں رہائش پذیر عوام کو بلدیاتی سہولیات برابری کی سطح پر فراہم کرنے کے لیے جامع اور مربوط حکمت عملی سے ترقیاتی کام کروائے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے رکن سندھ اسمبلی صداقت حسین، اراکین کونسل اور علاقہ معززین کے ساتھ اورنگی زون یونین کونسل17 میں سی سی فلورنگ اور سیوریج سسٹم کے مکمل کیے جانے والے کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا جب کہ یونین کونسل میں جاری دیگر ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی نے عوام کے دیرینہ مسائل کے حل اور سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے کرائے جانے والے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں انہوں نے یونین کونسل 22 میں اندرونی گلیوں میں جاری نالوں کی صفائی کے کام جائزہ لیا۔ چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی گلیوں میں نالوں کی صفائی کے لیے تمام تر دست یاب افرادی قوت کو بروئے کار لایا جائے، نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کی بروقت منتقلی کے ساتھ ساتھ نالوں کو آر سی سی سلیب سے کوورڈ کرنے کے لیے فوری اقدامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ موقع پر موجود بلدیاتی افسران نے چیئرمین کو یونین کونسل میں نالوں کی صفائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونین کونسل کی تمام اندرونی گلیوں میں موجود نالوں کی صفائی کے لیے دستیاب افرادی قوت سے استفادہ حاصل کیا جا رہا ہے، نالوں سے نکالے جانے والے کچرے کی منتقلی کے بعد نالوں کو کوورڈ کرنے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...