Saturday, January 26, 2019

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک دیرینہ مطالبہ سندھ حکومت نے پورا کر دیا

پی ایم اے حکومت سندھ کو یہ بل پیش کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہے جو مریضوں اور خاص طور پر شدید زخمی مریضوں کی جان بچانے کے لیے بہت ضروری تھا کیوں کہ معصوم لوگ اسپتالوں کے شعبہ حادثات میں مر رہے تھے، یہ قانون سازی اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنے والے متاثرہ افراد کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی، ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کا ایک دیرینہ مطالبہ سندھ حکومت نے پورا کر دیا۔ انہوں نے سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں میں زخمیوں کو ترجیحی بنیاد پر مفت ہنگامی علاج کی فراہمی کا بل اسمبلی میں پیش کیا۔ ان خیالات کا اظہار پی ایم اے سینٹر کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ڈاکٹر ایس ایم قیصر سجاد کا کہنا تھا کہ پی ایم اے حکومت سندھ کو یہ بل پیش کرنے پر مبارک باد پیش کرتی ہے جو مریضوں اور خاص طور پر شدید زخمی مریضوں کی جان بچانے کے لیے بہت ضروری تھا کیوں کہ معصوم لوگ اسپتالوں کے شعبہ حادثات میں مر رہے تھے، یہ قانون سازی اسپتالوں کی ایمرجنسی میں آنے والے متاثرہ افراد کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بہت سے قاعدے قوانین موجود ہیں لیکن ان قوانین کو اکثر نظر انداز کیا جاتا ہے، ہم اب چاہتے ہیں کہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے، ہم حکومت سے یہ بھی گزارش کرتے ہیں کہ وہ میڈیکو لیگل خدمات کا دائرہ پرائیویٹ اسپتالوں تک بھی پہنچائیں اور کراچی کے ہر ضلع میں کم از کم چار پرائیویٹ اسپتالوں میں میڈیکو لیگل کے دفاتر قائم کیے جائیں، اس کے علاوہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی زخمی کو اسپتال لانے والے شخص کو بلاوجہ پریشان اور ہراساں نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم اے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس طرح کے قوانین بنا کر ہیلتھ کیئر کمیشن کے تحت پورے پاکستان کے اسپتالوں میں نافذ کیے جائیں۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...