Thursday, January 3, 2019

ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرچ آپریشن

سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مختلف بیرکس کی تلاشی، ذرائع
 جیل میں آپریشن حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کی کڑی جیل میں موجود قیدیوں سے مل رہی تھی، ذرائع
 کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ملیر جیل میں سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں مختلف بیرکس کی تلاشی لی گئی تاہم کوئی ممنوعہ سامان برآمد نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح ملیر جیل میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کیا، اس دوران رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی اور جیل میں کسی کو بھی داخل ہونے کی اجازت نہیں تھی۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران خطرناک قیدیوں سے ملنے والوں کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف بیرکس کی تلاشی بھی لی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملیر جیل میں آپریشن شہر قائد میں جاری دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں کے باعث کیا گیا۔ گزشتہ سال کے آخر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما علی رضا عابدی کو قتل کر دیا تھا جب کہ اس سے قبل چینی قونصل خانے پر حملہ بھی کیا گیا تھا۔ دوسری جانب جیل حکام کے مطابق جیل میں سرچ آپریشن جیل حکام کی سفارش پر ہی کیا گیا۔ ملیر جیل میں1800 قیدیوں کی گنجائش ہے لیکن جیل میں کئی گنا زیادہ قیدی موجود ہیں جن کی تعداد 5600 ہے۔ جیل حکام کے مطابق جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کی موجودگی کی وجہ سے سرچ آپریشن کی سفارش کی گئی تھی جب کہ جیل کی اپنی نفری انتہائی کم ہے جس کے باعث رینجرز کی مدد لینی پڑی۔ سرچ آپریشن کے دوران کسی کو بھی جیل میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی جب کہ آپریشن کے دوران رینجرز کی بھاری نفری موجود تھی۔ ذرائع کے مطابق ملیر جیل میں آپریشن حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کی کڑی جیل میں موجود قیدیوں سے مل رہی تھی۔ جیل حکام کے مطابق ملیر جیل میں کافی عرصے سے سرچ آپریشن نہیں ہوا تھا اس لیے رینجرز کی مدد سے سرچ آپریشن کیا گیا تاہم جیل میں رینجرز کے سرچ آپریشن کے دوران کوئی ممنوعہ سامان نہیں ملا۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...