کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کراچی میں سال دو ہزار انیس کا پہلا مقابلہ درج کرلیا گیا۔ اسٹیل ٹاو ¿ن میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔ اہل کاروں کے پہنچنے پر فائرنگ کردی۔ ملزمان سے اسلحہ اور موبائل برآمد ہوئے ہیں۔ ادھر فائیو اسٹار چورنگی سے دو شر پسندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان بلال اور حسن نیو ایئر نائٹ میں ہوائی فائرنگ کرنے کے لیے گھوم رہے تھے۔ ملزمان سے اسلحہ اور چوری کی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران کارروائی کر کے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمد کر لی گئی۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
چھاتی یا بغل میں گلٹی کا ہونا، چھاتی کے سائز اور شکل میں تبدیلی علامات ہو سکتی ہیں، پروفیسر روفینا سومرو پیڈ کے تحت قوت سماعت سے محروم خ...
-
چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی گلیوں میں نالوں کی صفائی کے لیے تمام تر دست یاب افرادی قوت کو ب...
No comments:
Post a Comment