ہفتہ یوم یک جہتی کشمیر کے دوران سیمینار، کھیلوں کے مقابلے جن میں شوٹنگ بال، فٹ بال،کرکٹ، یوگا اسپورٹس، مارشل آرٹس اور دیگر کھیل شامل ہیں منعقد کیے جائیںگے، قومی شوٹنگ بال پلیئرز بھی حصہ لیں گے، اورنگزیب سلطان
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان نے کہا ہے کہ فروری میں ہم کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے کشمیر ویک منائیں گے جس کا مقصد دنیا کو بھارت کہ مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔ سفیر امن پاکستان اورنگ زیب سلطان نے یہ اعلان مقامی ہوٹل میں کیا۔ ان کے ساتھ سابق قومی شوٹنگ بال کے کھلاڑی قمرالاسلام پیارے، قومی ایتھلیٹکس کھلاڑی محمد اسماعیل، اعجاز احمد قریشی، ملک ناصر اور وسیم عباس بھی موجود تھے۔ یوم یک جہتی کشمیر ویک کا آغاز 5 فروری کو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ سے ہوگا جو واحد اسپورٹس شوٹنگ بال کمپلیکس کورنگی میں کھیلا جائے گا، شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا آرگنائزنگ سیکریٹری محمد شمیم کو نام زد کیا گیا ہے۔ کشمیر ویک میں سمینار، واک، شوٹنگ بال، فٹبال، کرکٹ، یوگا اسپورٹس، مارشل آرٹ اور دیگر کھیلوں کے کھلاڑی کشمیری عوام سے اظہار یک جہتی کے لیے کشمیر ویک میں حصہ لیں گے۔

No comments:
Post a Comment