اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور سر انجام دلوائے، متوقع برسات کے پیش نظر افسران و عملے کو متحرک رہنے کی ہدایات جاری
بلدیہ شرقی کے متعلقہ محکمہ جات برسات کے حوالے سے خدمات سر انجام دینے کے لیے متحرک ہیں، چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی برسات کے بعد ضلع شرقی میں نکاسی آب کے امور سر انجام دیے گئے ہیں جس کے بعد پہلی ترجیح کے طور پر شاہراہوں کو کلیئر کر دیا گیا ہے خاص طور پر ضلع شرقی کے ان پوائنٹس پر نکاسی آب کے امور سر انجام دیے ہیں جہاں پانی جمع ہونے کی شکایات موصول ہو رہی تھیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر ایسٹ احمد علی صدیقی، ایس ای طارق مغل و دیگر افسران کے ساتھ یونیورسٹی روڈ، تیرہ ڈی گلشن اقبال، گرومندر، شاہراہ قائدین سمیت ضلع شرقی کے مختلف علاقوں کی برسات کے بعد نکاسی آب کی صورت حال کا معائنہ کرنے کے دوران کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے یونی ورسٹی روڈ و دیگر مقامات پر اپنی نگرانی میں نکاسی آب کے امور سر انجام دلوائے اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ اس وقت تک آن گراؤنڈ رہیں جب تک سڑکوں سے مکمل طور پر پانی کلیئر نہیں ہوجاتا، اس سلسلے میں تمام تر دست یاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہر میں سب سے زیادہ برسات گلشن اقبال اور گلستان جوہر میں ہوئی ہے اس لیے نکاسی آب کے امور سر انجام دینے میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے لیکن عملہ مکمل مستعدی سے اپنے فرائض سر انجام دے کر امور کی انجام دہی کو یقینی بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید متوقع برسات کے پیش نظر رین ایمرجنسی نافذ کر رکھی ہے اور افسران و عملے کو ہدایت کر دی ہے کہ وہ برسات ہونے کی صورت میں عملے کے ساتھ متحرک رہیں تاکہ بروقت نکاسی آب کے امور سر انجام دیے جاسکیں۔ اس موقع پر ایکس ای این ایم اینڈ ای مبین شیخ سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
No comments:
Post a Comment