عوامی زندگیوں میں انقلاب لانے کے لیے سماجی ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر رشید زمان اور حنیف اللہ خان کی سماجی شخصیات سے گفتگو
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) کراچی والنٹئےر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ڈاکٹر رشید زمان اور حنیف اللہ خان نے کہا ہے کہ سماجی سرگرمیوں کو فروغ دے کر معاشرے میں بہتری لانے کے ساتھ ساتھ عوام کی زندگیوں میں انقلاب لایا جا سکتا ہے، ہمارا مشن معاشرے سے غربت، بھوک اور بے روزگاری کے خاتمے کے ساتھ پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دینا ہے، کراچی والنٹیئر ویلفیئر ایسوسی ایشن نے اپنی تمام کاوشیں فلاحی کاموں کے لیے وقف کر رکھی ہیں، عوام کا معیار زندگی بلند کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف سماجی شخصیات اسحاق خان سواتی اور وزیر خان سواتی عرف وزیر اعظم سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر رشید زمان اور حنیف اللہ خان نے کہا کہ بحیثیت والنٹیئر ہم نہ صرف لانڈھی انڈسٹریل ایریا بلکہ اس کے گرد و نواح میں عوام کو فلاح و بہبود کی سرگرمیوں سے مستفید کر رہے ہیں۔ اس موقع پر سماجی شخصیات اسحاق خان سواتی اور وزیر خان سواتی نے ڈاکٹر رشید زمان اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کی تعریف کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
No comments:
Post a Comment