Monday, January 28, 2019

واٹربورڈ کے نظام فراہمی ونکاسی آب میں چھیڑ چھاڑ کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، اسد اللہ خان

 شہر کے بعض علاقوں سے شکایات موصول ہو رہی ہیںکہ چند افراد پانی کی لائنوں میں اسٹیل کی پلیٹیں، ربر کی چپل اور دیگر اشیاءپھنسا کر دیگر علاقہ مکینوں کے حصے کا پانی روک کر وافر مقدار میں پانی لیتے ہیں جس سے متعدد علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے جب کہ دیگر افراد پانی سے محروم رہتے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ کی بفرزون کی خواتین کے وفد سے گفتگو
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اسداللہ خان نے کہا ہے کہ شہری فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے خاتمے کے لیے واٹر بورڈ سے تعاون کریں، خصوصاً دوسرے شہریوں کا پانی روک کر زیادہ سے زیادہ پانی کے حصول کے لیے فراہمی آب کی لائنوں میں اسٹیل کی پلیٹیں اور ربر کی چپلیں پھنسانے والوں، پانی کے غیر قانونی کنکشن لینے والوں کی نشان دہی کی جائے، ایسے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، واٹربورڈ کے نظام فراہمی و نکاسی آب میں چھیڑ چھاڑ کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی، شہر کے تمام علاقوں میں دست یاب پانی کی منصفانہ تقسیم کے نظام کو ہر صورت برقرار اور رواں رکھا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فراہمی آب کے مسائل کے حل کے لیے آنے والی بفر زون کی خواتین کے ایک وفدکے ساتھ ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حب ڈیم خشک ہونے کے باعث کراچی کے ضلع جنوبی اور وسطی میں پانی کی قلت ہے اس کو دور کرنے کے لیے واٹر بورڈ نے بہتر حکمت عملی اپنائی ہوئی ہے،حب ڈیم نظام فراہمی آب سے منسلک علاقوں کو کے تھری منصوبے سے پانی کی فراہمی کی جا رہی ہے، واٹر بورڈ دست یاب پانی کی منصفانہ تقسیم کے لیے اپنے تمام وسائل اور فنی صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے بعض علاقوں سے شکایات موصول ہو رہی ہیں کہ چند افراد پانی کی لائنوں میں اسٹیل کی پلیٹیں، ربر کی چپل اور دیگر اشیاءپھنسا کر دیگر علاقہ مکینوں کے حصے کا پانی روک کر وافر مقدار میں پانی لیتے ہیں جس سے متعدد علاقوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے جب کہ دیگر افراد پانی سے محروم رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر ایسے عناصر کی نشان دہی کریں ان کا نام صیغہ راز رہے گا جب کہ واٹر بورڈ ناجائز طریقے سے پانی لینے والوں اور پانی کے غیر قانونی کنکشن لینے والوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کرائے گا۔ قبل ازیں وفد کی اراکین نے ایم ڈی واٹر بورڈ کو بفر زون بلاک 15بی میں پانی کی قلت سے آگاہ کیا اور ان سے پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ ایم ڈی واٹر بورڈ نے وفد کی گزارشات سنیں اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران اور انجینئرز کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر دیگر کے علاوہ واٹر بورڈ کے چیف انجینئر واٹر اینڈ سیوریج غلام قادر عباس، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر سہیل طیب، ایم ڈی واٹر بورڈ کے اسٹاف آفیسر موہن داس بھی موجود تھے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...