Tuesday, January 8, 2019

ریاست کی ذمے داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے، گورنر سندھ

پاکستان میں خصوصی بچوں کے لیے تعلیم اور سہولتوں کے مواقع اتنے میسر نہیں جتنے دنیا کے دیگر ممالک میں ہیں، عمران اسماعیل
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں اور ریاست کی ذمے داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کیا جائے۔ منگل کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ریاست کی ذمے داری ہے کہ سب سے مساوی سلوک کرے، کسی بھی قسم کی معذوری کے شکار لوگ ہماری طرح ہی ہوتے ہیں، ایسے بچوں کی شادی، جاب اور دیگر چیزوں میں مسئلہ ہوتا ہے لہٰذا ہم سب اپنی سوچ کو جلد تبدیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہوتی ہے کہ تعلیمی اداروں سے تعلق میں رہوں، پاکستان میں خصوصی بچوں کے لیے تعلیم اور سہولتوں کے مواقع اتنے میسر نہیں جتنے دنیا کے دیگر ممالک میں ہیں، میرے ایک دوست کا بیٹا معذور ہے، وہ بیرون ملک مقیم ہے، وہ کہتے ہیں کہ کبھی یہ احساس نہیں ہوتا کہ میرابیٹا معذور ہے، وہاں ریاست معذور بچوں کو سہولتیں دیتی ہے، ہم ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں جہاں سب کو ایک جیسی سہولتیں میسر ہوں گی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...