Monday, January 28, 2019

ہم اپنی مادر علمی کے تحفظ کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، ڈاکٹر عرفان سلیمان

 امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر سے الحاق میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی، مریکا کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نارتھ امریکا میں مقیم سابق طلبہ کی تنظیم کے صدر کا اظہار یک جہتی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکا کی جونز ہوپکنز یونیورسٹی کے فیکلٹی ممبر اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے نارتھ امریکا میں مقیم سابق طلبہ کی تنظیم کے صدر ڈاکٹر عرفان سلیمان نے کہا ہے کہ جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کو وفاق کے ز یر انتظام دیے جانے کا معاملہ بظاہر وفاق اور صوبے کے درمیان رسہ کشی کی صورت حال نظر آرہی ہے تاہم اس سے طلبہ کے مستقبل پر کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیے، جے ایس ایم یو آنا کے صدر کی حیثیت سے ہم اس بات کایقین دلاتے ہیں کہ ہم اپنی مادر علمی کے تحفظ کے لیے کوئی بھی قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریں گے، اس حوالے سے نارتھ امریکا جے ایس ایم یو ایلیو مینائی ایسوسی ایشن اس مسئلے پر اپنی مکمل توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سید محمد طارق رفیع اور جے ایس ایم یو ایلیومینائی پاکستان سے بھی مستقل رابطے میں ہے۔ ڈاکٹر عرفان سلیمان نے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلبہ سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے سے جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر سے الحاق میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی، مذکورہ مقدمے پر فیصلہ دینے والے سپریم کورٹ کے قابل احترام جج نے جے ایس ایم یو کے وائس چانسلر کو اس حوالے سے مکمل یقین دہانی کرائی تھی کہ طلبہ کے مستقبل پر یہ فیصلہ اثر انداز نہیں ہوگا تاہم اس حوالے سے سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے ہم سب منتظر ہیں۔ ڈاکٹر عرفان سلیمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان سٹیزن پورٹل کا آغاز کیا ہے جس پر اپنی شکایت بھیجنے سے معاملے کا فوری حل کیا جا سکتا ہے، جے ایس ایم یو انتظامیہ بھی اس پورٹل کے ذریعے وفاقی حکومت تک اپنے تحفظات پہنچا سکتی ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...