دست یاب پانی کی شہر کے تمام علاقوں کے مکینوں کو منصفانہ بنیادوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے، شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام تر دست یاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، نکاسی آب کی صورت حال ہر صورت بہتر بنائی جائے، اجلاس سے خطاب
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) واٹر بورڈ کے (قائم مقام) منیجنگ ڈائریکٹر اسد اللہ خان نے واٹر بورڈ کے انجینئروں اور افسران کو احکامات جاری کیے ہیں کہ وہ 24 گھنٹوں میں واٹر بورڈ کے کملپینٹ سینٹر کو شہریوں، منتخب نمائندوں خصوصاً پرنٹ الیکٹرونک وسوشل میڈیا کے توسط سے ملنے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات کے خاتمے کو ممکن بنائیں، شہریوں کے مسائل کے حل میں غفلت یا کوتاہی کے مرتکب افسران و انجینئرز سے سختی سے باز پرس کی جائے گی اور ان کے خلاف قواعد کے مطابق کارروائی بھی خارج از امکان نہیں ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے افسران و انجینئرز کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دیں۔ انہوں نے کہا کہ دست یاب پانی کی شہر کے تمام علاقوں کے مکینوں کو منصفانہ بنیادوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھا جائے، شہریوں کی شکایات کے ازالے کے لیے تمام تر دست یاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، نکاسی آب کی صورت حال ہر صورت بہتر بنائی جائے اور ونچنگ، سیورکلینگ و راڈنگ مشینوں کو ہر وقت تیار رکھا جائے، کمپلینٹ سینٹر سے ملنے والی فراہمی ونکاسی آب سے متعلق شکایات پر فوری عمل درآمد یقینی بنایاجائے۔ نیز اس کی تفصیلی رپورٹ آئندہ 24 گھنٹوں میں ایم ڈی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دی جائے۔ اس موقع پر موجود افسران اور انجینئرز نے انہیںبتایا کہ واٹربورڈ کے کمپلینٹ سینٹر سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری عمل درآمد یقین بنایا جا رہا ہے جب کہ طویل المدت طلب کاموں پر پیش رفت جاری ہے، گزشتہ روز گلشن اقبال بلاک 19 ورکس کوآپریٹیوو ہاو ¿سنگ سوسائٹی میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ کردیا گیا ہے، التجارہ بلڈنگ شاہراہ فیصل کے قریب واٹر بورڈ کے عملے نے پانی کی لائن میں پیدا ہونے والے رساو ¿ کو بند کر دیا ہے، نوالین لیاری کے علاقے میں دھنسنے والی سیوریج لائن تبدیل کر دی گئی ہے، مجاہد کالونی ناظم آباد نمبر5 میں ہنگامی بنیادوں پر18 انچ قطر کی سب مین سیور کی تبدیلی کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اس سبب مجاہد کالونی اور متصل علاقوں میں پیدا ہونے والا نکاسی آب کا مسئلہ حل ہوگیا ہے، صالح محمد پمپ ماڈل کالونی ملیر کے قریب پھٹنے والی12 انچ قطر کی پانی کی مرمت ہنگامی بنیادوں پر کر دی گئی ہے، سعود آباد میں 24 انچ قطر کی لائن کا رساو ¿ بھردیا گیا جب کہ بنارس میں بھی24 انچ قطر کی لائن کی مرمت کر کے پانی کا ضیاع روک دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ناظم آباد کے مکینوں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مین ہولز پر ٹوٹے رنگ سلیب و مین ہولز کورز رکھ دیے گئے ہیں، ابوالحسن اصفہانی روڈ نزد سوئی سدرن گیس کمپنی میں خراب ہونے والے ایئر والوو کی تبدیلی کا کام کام یابی کے ساتھ مکمل کیا گیا، نیو کراچی مسجد الاخوان کے قریب سیوریج لائنوں کی صفائی کی گئی جس سے علاقے میں سیوریج اوورفلو کا خاتمہ ہوگیا ہے، سائٹ ٹاو ¿ن میں15 انچ قطر کی سیوریج لائن بچھائی گئی، لانڈھی ٹاو ¿ن میں جوبلی اسنیک کے قریب دھنسنے والی24 انچ قطر کی پائپ لائن کی تبدیلی کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ قائم مقام ایم ڈی واٹر بورڈ اسد اللہ خان نے رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا اور افسران وانجینئرز کو پابند کیا کہ وہ طویل المدتی ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے لیے بھی تیز تر اقدامات کریں۔
No comments:
Post a Comment