کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے جمعرات کے روز بھی شہر کے مختلف اضلاع میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر بنائی گئیں متعدد دکانوں، اسٹالز اور کیبن کا خاتمہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ ساو ¿تھ کلفٹن میں باغ ابن قاسم اور کلفٹن بلاک5 میں نہر خیام پر غیر قانونی عمارتوں کو مسمار کرنے کا کام جمعرات کو بھی جاری رہا۔
یہ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر معین غوری اور آفیسرز اینٹی انکروچمنٹ کر رہے ہیں۔ دریں اثناءمحکمہ لینڈ اینٹی انکروچمنٹ کے عملے نے ڈسٹرکٹ ساو ¿تھ میں سٹی کورٹ کے اطراف چاند بی بی روڈ نزد سول اسپتال کے اطراف تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران فٹ پاتھ پرلگائے گئے تمام کیبن، کھانے پینے کے اسٹال، ہوٹل کا سامان، کرسیاں، میزیں، ٹیبل اورفٹ پاتھ پر رکھے پنجرے اور کھانا کھلانے کا سامان ضبط کرلیا۔ یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی، علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے کی جب کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل فیڈرل بی ایریا میں بھی تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی جس میں فٹ پاتھ پر بنی دکانیں، جھونپڑی ہوٹل اور اسنوکر کلب کو مسمار کر دیا گیا۔
اس کے علاوہ فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے لگائے گئے کیبن، ٹھیلے، پتھارے ،اسٹال ضبط کر لیے گئے۔ اس کارروائی میں ڈپٹی ڈائریکٹر سعید وارثی، علاقہ پولیس اور اسٹاف اینٹی انکروچمنٹ نے حصہ لیا۔ سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سینٹرل میں عائشہ منزل، واٹر پمپ، حسین آباد، بھنگوریہ گوٹھ میں فٹ پاتھ اور روڈ پر تجاوزات قائم کرنے والوں کو نوٹس دے دیا گیا ہے کہ تین دن میں تمام تجاوزات ختم کردیں ورنہ سڑک اور فٹ پاتھ پر رکھا ہوا سامان ضبط کر لیا جائے گا۔
No comments:
Post a Comment