Saturday, January 5, 2019

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے28 پائلٹس کے لائسنس معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیے

 پائلٹس نے اے ٹی پی ایل لائسنس کے حصول کے لیے مبینہ طور پر امتحان میں جعل سازی کی تھی، مشتبہ اے ٹی پی ایل کے حامل پائلٹس کو فوری طور پر لائسنس کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جعلی طریقے سے حاصل کیے گئے28 سے زائد پائلٹس کے لائسنس معطل کر کے شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پی آئی اے سمیت مختلف نجی ایئر لائن کے28 سے زائد پائلٹس کے لائسنس معطل کر کے بعض کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ قواعد و ضوابط سے ہٹ کر پائلٹس نے یہ لائسنس حاصل کیے تھے، پائلٹس نے اے ٹی پی ایل لائسنس کے حصول کے لیے مبینہ طور پر امتحان میں جعل سازی کی تھی۔ مشتبہ اے ٹی پی ایل کے حامل پائلٹس کو فوری طور پر لائسنس کے استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پائلٹس کے پاس موجود اصل لائسنس بھی فوری طور پر سی اے اے کے شعبہ لائسنسز میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ جواب نہ دینے کی صورت میں پائلٹس کے خلاف ضابطے کی کارروائی کے ساتھ متعلقہ پائلٹس کو وارننگ بھی جاری کردی گئی ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے گزشتہ روز12 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے تھے۔ مجموعی طور پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے28 پائلٹس کے لائسنس معطل کیے ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پی آئی اے سمیت دیگر ایئر لائنز کے پائلٹس کے لائسنس کی ازسر نو جانچ پڑتال کا عمل بھی جاری ہے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...