Tuesday, January 29, 2019

نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام انڈر 18 حیدرآباد میں تربیتی کیمپ کا افتتاح

 نیشنل بینک کا مقصد پاکستان کی ہاکی کو ترقی دینا ہے، حیدرآباد کے تربیتی کیمپ سے اقبال قاسم کا خطاب 
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) نیشنل بینک یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت حیدر آباد بورڈ اسٹیڈیم لطیف آباد نمبر6 میں تربیتی کیمپ کے مہمان خصوصی نیشنل بینک کے شعبہ اسپورٹس کے سربراہ اقبال قاسم نے گیند کو ہٹ لگا کر افتتاح کیا اور کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر انورفاروقی، سابق انٹرنیشنل ہاکی کھلاڑی اختر بلوچ، کمشنر کراچی اسپورٹس کوآرڈی نیٹر غلام محمد خان، عظمت اللہ خان اور طاہر حبیب عابد بھی موجود تھے۔ اقبال قاسم نے اس موقع پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل بینک کے صدر طارق جمالی کی خواہش ہے کہ پورے پاکستان میں ہاکی کی ترقی کے لیے نیشنل بینک ہاکی کے کھلاڑیوںکو تربیت دے اس لیے ہمارے ہاکی کے سابق انٹرنیشنل کھلاڑی خالد پراچہ، سید ابوذر امراﺅ، سمیر سلیم، فصیح الرحمن انہیں تربیت دیں گے تاکہ ملک میں ہاکی کو فروغ حاصل ہو اور نیشنل بینک کا مقصد پاکستان کی ہاکی کو ترقی دینا ہے اسی مقصد کے تحت ہم نے یہ کیمپ لگائے ہیں۔ اقبال قاسم نے کھلاڑیوں کو تلقین کی کہ آپ اس ملک کا مستقبل ہیں، آپ اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کریں۔ طاہر حبیب نے کہا کہ میں نیشنل بینک کا شکریہ ادا کروں گا کہ انہوں نے حیدرآباد اور گرد و نواح کے لوگوں کے لیے کیمپ لگا کر ہاکی کو فروغ دیا۔ اس موقع پراقبال قاسم کو پھولوں کے ہار اور سندھ کی روایتی اجرک کا تحفہ بھی پیش کیا گیا جب کہ تلاوت قرآن پاک کی سعادت غلام محمد خان نے حاصل کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...