پاکستانی عوام کے خلوص سے بے حد متاثر ہوں، جرمن سفیر کا طلباءو طالبات سے تبادلہ خیال، ایئر یونیورسٹی کے منفرد فن تعمیر کی تعریف
اسلام آباد (نیوز اپ ڈیٹس) جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے پاکستان کے لیے اعلیٰ کلمات ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے عوام کے خلوص سے بے حد متاثر ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایئر یونیورسٹی کے دورے کے موقع پر کیا جہاں ان کا خیر مقدم وائس چانسلر، ڈائریکٹرز، فیکلٹی اساتذہ اور طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے کیا۔ جرمن سفیر نے ایئر یونیورسٹی کے منفرد فنِ تعمیر کو سراہتے ہوئے اسے ایک جدید ماڈرن، فرینڈلی اور گرین یونیورسٹی قرار دیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرمن یونیورسٹیوں کے دروازے پاکستانی طلبہ و طالبات کے لیے ہمیشہ کھلے رہیں گے۔
جرمن سفیر نے تلقین کی کہ ویزے کے حصول کے لیے مطلوبہ دستاویزات سفارت خانے میں بروقت جمع کرائی جانا اشدضروری ہے بہ صورت دیگر چھ ہفتوں سے زائد کا وقت درکار ہو سکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اظہار افسوس کیا کہ ایک ایسا ملک جو جدید ہتھیار تو بنا سکتا ہے لیکن اعلیٰ معیار کی بائیسکل دنیا میں ایکسپورٹ کرنے کے قابل کیوں نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان کو ترقی و خوش حالی کی راہ پر گام زن کرنے کے لیے جرمنی کی جانب سے بھر پور تعاون کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔ جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے طلبہ و طالبات کے سوالات و جوابات کے سیشن میں دو طرفہ تعلقات بالخصوص یوتھ ڈویلپمنٹ، ایجوکیشن، انرجی اور اکانومی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اکیڈمک ایکسچینج محترمہ انج اقبال نے بھی شرکاءکو باہمی دل چسپی کے مختلف موضوعات پر بریفنگ دی۔
No comments:
Post a Comment