قومی ایئر لائن میں 18-2017ءمیں17 ارب11 کروڑ، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں24 ارب جب کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس میں24 کروڑ سے زائد کی مالی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں، آڈٹ رپورٹ
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) ایوی ایشن ڈویژن کے ماتحت شعبوں میں41 ارب روپے سے زائدکی مالی بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے آڈٹ رپورٹ میں شدید مالی بحران سے دو چار شعبہ ہوا بازی میں سالانہ اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی۔ آڈٹ رپورٹ18-2017 ءکے مطابق قومی ایئر لائن میں17 ارب11 کروڑ، سول ایوی ایشن اتھارٹی میں24 ارب جب کہ ایئر پورٹ سکیورٹی فورس میں24 کروڑ سے زائد کی مالی بے قاعدگیاں ہوئی ہیں۔ پی آئی اے انتظامیہ کی بد انتظامی کے باعث قومی ایئر لائن کو اربوں روپے نقصان ہوا اور مجموعی خسارہ350 ارب تک پہنچ گیا ہے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے مینجمنٹ ٹرینی آفیسر کی20 خالی اسامیوں پر بغیر منظوری250 افراد کو بھرتی کر لیا جس سے پی آئی اے پر ایک ارب24 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑا۔ پی آئی اے پریمیئر سروس سے5 ارب21 کروڑ کے اخراجات کے برعکس صرف2 ارب 33 کروڑ روپے آمدن ہوئی۔
No comments:
Post a Comment