Tuesday, January 1, 2019

ٹریڈ لائسنس کے حوالے سے پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن سے اجلاس

بقایا جات کی فوری ادائیگی کے لیے پرائیویٹ اسکولز کو الٹی میٹم دے دیا گیا، اجلاس وائس چیئرمین عبدالرؤف خان کی زیر صدارت منعقد ہوا
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) وائس چیئرمین بلدیہ شرقی عبدالرؤف خان کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ و دیگر سے ٹریڈ لائسنس فیس وصولی کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں اراکین کونسل محمد غوث، جاوید احمد اور ڈائریکٹرز جاوید کلوڑ اور اعجاز شیخ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پرائیویٹ اسکولز کی جانب سے ٹریڈ لائسنس فیس کی ادائیگی نہ کیے جانے پر الٹی میٹم دیا گیا کہ وہ فوری طور پر ٹریڈ لائسنس فیس کی مد میں ادائیگیوں کو ممکن بنائیں بصورت دیگر اس سلسلے میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر ٹریڈ لائسنس فیس کی ادائیگی اور فیس ریوائز کیے جانے کے حوالے سے وائس چیئرمین عبدالرؤف خان کو بریفنگ بھی دی گئی اور بتایا گیا کہ ٹریڈ لائسنس کی مد میں ریکوری بڑھانے کے سلسلے میں اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ان اداروں سے میٹنگز کر رہے ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ریکوری کو بہتر بنایا جاسکے۔ وائس چئیرمین نے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹریڈ لائسنس سمیت دیگر مدوں میں ریکوری بڑھانے کے اقدامات کے لیے ہر ممکن کام کیے جائیں گے۔

No comments:

Post a Comment

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...