کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں کم سن بچی سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، لیاری، کینٹ اسٹیشن، پرانی سبزی منڈی، لانڈھی، گلستان جوہر، گارڈن، ایف بی ایریا، ایئر پورٹ، نارتھ ناظم آباد، طارق روڈ اور رنچھوڑ لائن سمیت دیگر علاقوں میں نئے سال کی آمد پر ہوائی فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عائشہ منزل پر ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین اور7 سالہ بچی بھی زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیو ٹاؤن پولیس نے آتش بازی کرنے والے 5 نوجوانوں کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
اپنی خبریں، مضامین، تجزیے اور تصاویر اشاعت کے لیے ہمیں درج ذیل برقی مواصلاتی پتے پر ارسال کیجیے۔ fahamulareeb@gmail.com
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان
قوم نے دیکھ لیا ہے کہ شہباز شریف کتنے دلیر اور جرات مند ہیں، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان لاہور (نیوز اپ ڈیٹس) وزیر اطلاعات پن...
-
https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 ٹوئٹر https://www.bbc.com/urdu/pakistan-46761960 تصویر کے کاپی رائٹ GETTY IMAG...
-
چھاتی یا بغل میں گلٹی کا ہونا، چھاتی کے سائز اور شکل میں تبدیلی علامات ہو سکتی ہیں، پروفیسر روفینا سومرو پیڈ کے تحت قوت سماعت سے محروم خ...
-
چیئرمین نے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اندرونی گلیوں میں نالوں کی صفائی کے لیے تمام تر دست یاب افرادی قوت کو ب...
No comments:
Post a Comment