اسلام آباد میں مقیم سفارت کار پاکستانی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس لیے ان چیمبروں کے ممبران کو سفارت کاروں سے متعارف کروایا جائے گا جب کہ ان کی خدمات اور مصنوعات کو اسلام آباد کے علاوہ بیرون ملک بھی نمائشوں کی زینت بنایا جائے گا، چاروں چیمبروں کے ممبران کو نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ کی تربیت دی جائے گی ، ملک سہیل حسین
اسلام آباد (نیوز اپ ڈیٹس) پنجاب کے تین اور بلوچستان کے ایک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اپنے دیرینہ مسائل کے حل اور کاروبار میں بڑھوتری کے لیے ایف پی سی سی آئی کے چیف کوآرڈی نیٹر ملک سہیل حسین کو مشیر مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ ان میں سرگودھا، رحیم یار خان، خانیوال اور چمن کے چیمبر شامل ہیں۔ ان چاروں چیمبروں کے ممبران زراعت، تجارت اور صنعت سے وابستہ ہیں جنہیں حکومت سے قریب لا کر ان کے مسائل حل کیے جائیں گے، انہیں وفاقی دارالحکومت میں نہ صرف ایک فعال پلیٹ فارم مہیا کیا جائے گا بلکہ ان کے ٹیکس کے مسائل اور دیگر مشکلات حل کی جائیں گی اور ان کی امیج سازی پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی۔ ملک سہیل کے مطابق اسلام آباد میں مقیم سفارت کار پاکستانی برآمدات بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اس لیے ان چیمبروں کے ممبران کو سفارت کاروں سے متعارف کروایا جائے گا جب کہ ان کی خدمات اور مصنوعات کو اسلام آباد کے علاوہ بیرون ملک بھی نمائشوں کی زینت بنایا جائے گا، چاروں چیمبروں کے ممبران کو نیٹ ورکنگ اور مارکیٹنگ کی تربیت دی جائے گی جب کہ ان کی استعداد میں اضافے کے لیے مختلف ٹریننگ کورس بھی کروائے جائیں گے۔ ملک سہیل کا کہنا تھا کہ وہ تاجر رہنماﺅں کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مگر تھوڑی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ چمن ملک سہیل کی جائے پیدائش ہے اور چمن چیمبر میں ان کی تقرری کو ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی نے بھرپور انداز میں سراہا ہے۔
No comments:
Post a Comment