کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی، ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی، ترجمان
کراچی (نیوز اپ ڈیٹس) قومی ایئر لائن پی آئی اے کا مالی بحران انتہائی سنگین ہوگیا، فضائی میزبانوں کو10 ماہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس نہیں ملا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے میں مالی بحران انتہائی سنگین صورت حال اختیار کر گیا ہے جس کے باعث فضائی میزبانوں کو10 ماہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس نہیں ملے، الاﺅنس نہ ملنے سے فضائی میزبانوں کے لیے روزمرہ کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوگیا ہے، پی آئی اے اپنے فضائی میزبانوں کو بین الاقوامی روٹس پر4 ڈالر فی گھنٹہ انٹرنیشنل الاﺅنس ادا کرتا ہے اور فضائی میزبان اسی الاﺅنس سے بیرون ممالک اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں۔ مالی مشکلات کے شکار فضائی میزبان بچوں کی فیسیں تک ادا نہ کر سکے ان کے لیے روزمرہ کے معاملات چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے جب اس سلسلے میں پی آئی اے کے ترجمان سے بات کی گئی تو انہوں نے بتایا کہ کچھ مالی مسائل تھے جن کی وجہ سے انٹرنیشنل الاﺅنس ملنے میں تاخیر ہوئی ایک دو روز میں الاﺅنس کی تمام رقم ملنا شروع ہو جائے گی۔
No comments:
Post a Comment